بہنوں کو جائیدادمیں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے،سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بہنوں کو جائیدادمیں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے،خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کا مقابلہ کریں گے،خواتین کو ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں،شہروں میں خواتین کے لیے علیحدہ ٹرانسپورٹ کا نظام لایاجائے۔اتوار کو تکریم نسواں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ سینیٹ میں آوازاٹھائی،خواتین کے حقوق کے لئے سینیٹ میں آوازاٹھاتارہوں گا، اسلام نے خواتین کوحقوق دیئے ہیں، اسلام میں مرد اورخواتین کااپنا اپنا مقام ہے، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت میں ہر مرد اور عورت پریشان ہے،بہنوں کو جائیدادمیں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے،خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کا مقابلہ کریں گے،خواتین کو ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں،شہروں میں خواتین کے لیے علیحدہ ٹرانسپورٹ کا نظام لایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں