شمالی وزیرستان، تیل کمپنی کے چاروں ملازمین بازیاب

شمالی وزیرستان (انتخاب نیوز) سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان سے 20جنوری کو اغواء کئے گئے تیل کمپنی کے چاروں ملازمین کو بازیاب کرالیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر میرانشاہ کے علاقے ہمزونی میں خٹی کلی کے قریب آپریشن کرکے مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔آپریشن کے دوران سپاہی زفران اور 2تیل کمپنی کے ملازمین اغوا کاروں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایف ٹی سی ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اغوا کاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزم ہلاک بھی ہوئے۔ ہلاک شدگان اغوا کاروں کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیں۔اغواء کاروں کی شناخت سے متعلق کوئی تفصیلات فی الحال میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں