حب ندی میں ڈوب کر 2افراد جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب) حب ندی میں ڈوب کر کراچی کی رہائشی 2افراد جاں بحق،ایک نعش ایدھی بحری ٹیم نے نکال حب اسپتال منتقل کردیا گیا ضروری کاروائی بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ حب ندی میں ڈوبنے والے ایک نوجوان کی نعش وقوعہ میں موجود لواحقین نکال کر لے گئے ایدھی ذرائع تفصیلات کے مطابق بدھ کے رو ز حب ندی میں 14سالہ عمران ولد محمد ابراہیم نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر نعش ایدھی بحری ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش پانی سے نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی متوفی کراچی کے علاقہ گل محمد ی لائن احمد شاہ روڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے دریں اثناء ایدھی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز حب ندی میں کراچی کی رہائشی نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے جس کی نعش لواحقین نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں