بلدیاتی انتخابات میں خواتین کونسلرز سمیت عام عورتوں کی شمولیت ناگزیر ہے، بلوچستان وومن فورم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان وومن فورم اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے فیصلہ سازی کے عمل میں صنفی بنیادوں پر مساوات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں سابق خواتین کونسلرز سمیت عام عورتوں کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا ہے غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ کے زیر اہتمام فیم پاور پراجیکٹ کے تحت سیاسی و سماجی خواتین کی ایک مشاورتی نشست مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندوں اور سابقہ خواتین کونسلرز اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں میں خواتین کو فیصلہ سازی میں برابری کی بنیاد پر حق دیا جائے جبکہ خواتین کو شناختی کارڈ، وو ٹ کی اندراج اور دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے مثر اقدامات اٹھائے جائیں نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خواتین کے لیے کوئی ونگ نہیں چاہیے بلکہ سیاسی جماعتوں میں صنفی امتیاز کے بغیر خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع دئیے جائیں اجلاس میں میں خواجہ سراں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا معاشرے میں کئی مسائل کے ساتھ خواجہ سراں کو شناختی کارڈز بنانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سیاسی جماعتوں میں خواجہ سراں کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہیں اس مسئلے پر معاشرے کے ہر زمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواجہ سراں کا دیرینہ مسائل حل ہوں اور خواجہ سرا بھی سیاسی جماعتوں میں اپنا کردار ادا کرسکیں شرکا نے اسپیشل افراد کے لیے بھی حکومت وقت سے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا یو این وویمن بلوچستان کی سربراہ عائشہ ودود اور سول سوسائٹی کی متحرک خواتین نمائندوں ہما فولادی، صائمہ جاوید، فاطمہ گل، رفعت پرویز، شگفتہ خان، نائلہ رحیم، تانیہ، ایڈوکیٹ صبا زاہد،فہمیدہ اور دیگر نے خواتین کے شناختی کارڈ، ووٹ کے اندراج اور بلدیاتی انتخابات کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیاسی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں میں برابری کی بنیاد پر عملدرآمد کرنا ہوگا تاکہ خواتین سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں سابقہ خواتین کونسلرز معصومانہ احمد، نگہت ناز، نرگس مصطفی، گل بخت نرگس اقبال، سلمہ قریشی نے نادرا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسے اہم اداروں سے ملاقات کرنے اور خواتین کو در پیش مسائل پر توجہ دلانے کے لیے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ معتبر محکموں کو ان مسائل سے باخبر کیا جائے اور لازم احکامات عمل میں لایا جائے شرکت گاہ کی پروگرام آفیسر سیما بتول نے وویمن فورم کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیش کردہ تجاویز کو متعلقہ فورم اور افراد کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں