بلوچستان میں کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا 6 نکاتی معاہدہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکانٹنٹس آف پاکستان اور ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے مابین کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کرنے و دیگر سے متعلق 6نکاتی مفاہمت کے یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں مفاہمت کی یاداشت پر منگل کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکانٹنٹس آف پاکستان کے چیئرمین اسٹریٹجک بورڈ ضیا المصطفی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر عبداللہ اچکزئی نے دستخط کئے اس موقع پر آئی سی ایم اے کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ منزہ الہی،ایگزیکٹو ممبر عامر اعجاز، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد آغا، ایگزیکٹو ممبران و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکانٹنٹس آف پاکستان کے چیئر مین اسٹریٹجک بورڈ ضیا المصطفی اور ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عبداللہ اچکزئی کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی یا داشت پر دستخط کاروبا ر کا جدید خطوط پر استوار کر نے کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی بلکہ اس کی بدولت بلو چستان کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد انفارمیشن ٹیکنا لو جی کے استعمال،مختلف محکموں میں بورڈزآف ڈائریکٹرز کے ممبران اراکین اپنے اختیارات و دیگر با رے بھی جا ن سکیں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکانٹنٹس آف پاکستان کا کیمپس کو ئٹہ میں بھی فعال بنا یا جا ئے گا اس کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مفاہت کی یا داشت کے مستقبل میں مثبت نتا ئج سامنے آئیں گے آخر میں معزز مہمان اور چیمبر کے مابین سوینئر کا تبادلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں