خضدار بلدیاتی انتخابات ،محمدآصف جمالدینی مئیر اور جمیل قادر زہری ڈپٹی میئر منتخب
خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میونسپل کارپوریشن خضدار کے انتخابات میں سہ جماعتی اتحاد کو شکست،پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار میر محمدآصف جمالدینی مئیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء جمیل قادر زہری ڈپٹی میئر خضدار منتخب ہو گئے،میونسپل کمیٹی نال سے نیشنل پارٹی کے حاجی احمد نواز بلوچ اورمیونسپل کمیٹی زہری سے پیپلز پارٹی کے میر فیصل رحیم زہری چیئرمین منتخب ہو گئے، انسٹھ کونسلران نے حق رائے دیہی استعمال کیا،ایک غیر حاضر اور ایک نشست نو منتخب کونسلر کے انتقال کر جانے کے باعث خالی تھی،انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے مجموعی طور پر چھبیس ووٹ مسترد ہو گئے،سہ جماعتی اتحاد کیامیدواروں کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار نتائج کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن خضدار،میونسپل کمیٹی نال،میونسپل کمیٹی زہری اور مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل لائے گئے میونسپل کارپوریشن خضدار میں ریٹرننگ آفسر و اے ڈی سی خضدار سراج بلوچ نے نو منتخب کونسلران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر چیف آفسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول زیدی عبدالوہاب زہری ان کی معاونت کر رہے تھے حلف برداری کے بعد کونسلران کو مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لئے قت دیا گیا مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار کے لئے بی این پی،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے مشترکہ امیدوار میر عبدالرحیم کرد اور پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی،جھالاوان عوامی پینل کے مشترکہ امیدوار میر محمد آصف جمالدینی مد مقابل ہوئے جبکہ ڈپٹی مئیر کے لئے سہ جماعتی اتحادکے مولانا عنایت اللہ رودینی اور پیپلز پارٹی کے جمیل قادر زہری مد مقابل ہوئے رٹرننگ آفسر میونسپل کارپوریشن سراج بلوچ کے جاری کردہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی و اتحاد ی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار محمد آصف جمالدینی نے 19 ووٹ حاصل کر کے مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل سہ فریقی اتحاد (بی این پی،جمعیت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی)کے مشترکہ امیدوار میر عبدالرحیم کرد نے 14 ووٹ حاصل کر لیے جبکہ مجموعی طور پر چھبیس ووٹ مسترد ہو گئے اسی طرح ڈپٹی مئیر خضدار کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار جمیل قادر زہری اور سہ فریقی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا عنایت اللہ رودینی کے درمیان مقابلہ ہوا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی اور اتحاد جماعتوں کے امیدوار جمیل قادر زہری نے 19 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی جبکہ مد مقابل مولانا عنایت اللہ رودینی نے 16 ووٹ حاصل کر لی جبکہ مجموعی طور پر 20 ووٹ مسترد ہو گئے جبکہ دوسری جانب سہ جماعتی اتحاد کے نامزد امیدواربرائے مئیر میر عبدالرحیم کرد اور ڈپٹی مئیر مولانا عنایت اللہ رودینی نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ بیس سے زائد ووٹ مسترد ہو اس لئے ہم نتائج کے خلاف اپیل دائر کرئینگے اس موقع انہوں نے احتجاج کیا اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی،ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو پہنچے دریں اثناء پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے میر محمد آصف جمالدینی اور جمیل قادر زہری کی کامیابی پر جشن کا اہتمام کیا گیا دونوں کامیاب امیدوارو ں کو ہار پہنائے گئے علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی نال کے رٹرننگ آفسر اکبر علی مزارزئی کے مطابق غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی نال کے چیئرمین حاجی احمد نواز بلوچ اور وائس چیئرمین میر محمد طیب بزنجو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ میونسپل کمیٹی زہری کے رٹرننگ آفسر نیاز اللہ سمالانی کے جاری کردہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی زہری کے لئے میر فیصل رحیم زہری چیئرمین اور میر راوت خان زہری بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے دریں اثناء انتخابات کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے


