حملہ آوروں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے، کراچی پولیس

کراچی (آن لائن) پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔کراچی پولیس آفس پر حملہ کے حوالے سے ڈی آئی جی ساو¿تھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ تخریب کاروں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے، تخریب کاروں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ تخریب کار ایک ماہ تک ریکی کرتے رہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر تخریب کار پہلے بھی آچکے تھے۔عرفان بلوچ نے مزید کہا کہ ریکی مکمل کرنے کے بعد حملہ کیا گیا، صدر کی طرف سے تخریب کار ایک گاڑی میں آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں