عمران خان کی حکمتِ عملی انہیں بعد میں سمجھ آتی ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ آ ئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے ، عمران خان کی حکمتِ عملی کامیاب ہوتی ہے جو انہیں بعد میں سمجھ آتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ملک کا معاشی سسٹم فیل ہو چکا ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر مشکلات ہوں گی، ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ سب کو جیل کے اندر ڈالیں۔ انہوںنے کہا کہ حکمتِ عملی کے تحت ان پر پریشر ڈالیں گے، آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، مشکل وقت میں پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، یہ بہانہ نہیں چل سکتاکہ حالات خراب ہیں الیکشن نہیں ہو سکتے۔
Load/Hide Comments


