بلوچستان میں کرونا وائرس سے نبرد آزما ایک اور ڈاکٹر زندگی کی جنگ ہار گیا

کوئٹہ ۔ بلوچستان میں کرونا وائرس سے نبرد آزما ایک اور ڈاکٹر زندگی کی جنگ ہار گیا تفصیلات کے مطابق سابق چائلڈ اسپیشلسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ ڈاکٹر شاہ ولی کو کورونا وائرس تشخیص ہوا تھا ، ڈاکٹر شاہ ولی بی ایم سی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے جو آج زندگی کی جنگ ہار گئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر شاہ ولی کی جدائی باعث رنج و غم ہے شعبہ طب میں نمایاں خدمات سرانجام دیں بلوچستان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس جرات مندی اور بہادری سے کورونا وائرس کے خلاف صف اول میں جنگ لڑ رہے ہیں شہید ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیاں عوام کے تحفظ کیلئے ہیں تاریخ میں شعبہ طب سے وابستہ شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں