اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بم حملے، درجنوں فلسطینی زخمی

غزہ (صباح نیوز) غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر تعینات اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے ۔شمالی غزہ کی پٹی میں ابو صفیہ کے علاقے، جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں، خزاعہ، اور مرکزی گورنری میں نماز کے بعد متعدد نوجوان نابلس میں قتل عام کی مذمت کے لئے جمع ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں متعدد نوجوان مظاہرین پر گیس بم برسائے جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ دو زخمی شمالی غزہ کی پٹی کے انڈونیشیا کے ہسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس نوجوان کو جبالیہ کے مشرق میں ابو صفیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران سر میں گولی لگی تھی۔ایک دورسرے سیاق و سباق میں غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوج نے وسطی گورنری کے مشرق میں شہریوں کی زمینوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ ان میں سے ایک گولہ شہری کے گھر کے اندر گراجس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں