کیسکو حکام زرعی فیڈرز سمیت قلات شہر میں جان بوجھ کر بجلی نہیں دے رہے، زمیندار کسان اتحاد
قلات : زمیندار کسان اتحاد کے ترجمان عبدالحفیظ عمرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ کیسکو واپڈا زرعی فیڈرز سمیت شہر میں جان بوجھ کر بجلی نہیں دیتی گزشتہ روز کی طویل ہڑتال سے بھی زمینداروں کیلئے کچھ نہیں ہوسکا مزید لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا گیا اور بار بار ٹرپنگ وولٹیج میں کافی کمی کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اب زرعی فیڈر کے علاوہ سٹی فیڈر پر بھی 16 گھنٹے سے زائد بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہیں جو کہ قلات شہر سمیت گردونواح کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے سٹی فیڈر پر 16 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ اور ہر پانچ منٹ بعد ٹرپنگ وولٹیج کی کمی سے تمام مشینری جل ریے ہیں لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں تاجروں اور گھریلو صارفین کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے قلات گردونواح میں زرعی فیذرز پر تو 22 گھنٹے طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے این سیزن میں گندم پیاز زیرہ ٹماٹر جو آلو سمیت کئی فصلات باغات سبزیاں سمیت دیگر فصلات تباہ ہورہے ہے جو کہ زمینداروں کے معاشی قتل کی مترادف ہیں زمینداروں کا سیزن شروع ہوتے ہی کیسکو کی جانب سے بجلی بند کردی جاتی ہیں یا طویل لوڈشیڈنگ شروع کردیتی ہیں جو کہ زمینداروں کے ساتھ ظلم ہیں انہوں نے کہا کہ قلات گردونواح میں 22 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایک دو دن کے اندر سٹی فیڈر اور زرعی فیڈر کا مسلہ حل نہیں ہوا تو ایک بار پھر زمیندار تاجران اور عوام مجبور ہو کر سڑکوں پر نکلیں گے جس کی ساری زمہ داری کیسکو واپڈا پر ہوگی۔


