عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے کارکنان زمان پارک طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے کارکنان کو زمان پارک لاہور طلب کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی جن کے تحت وہ مرحلہ وار دن اور رات کے اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے۔تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائش گاہ کے گرد کارکنان کا گھیراؤ بڑھانے کیلئے زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، عمران خان کے گھر کے سامنے خالی پلاٹ اس مقصد کیلئے استعمال ہوں گے جہاں کیمپوں میں کارکنان دن رات موجود رہیں گے جبکہ اس پلاننگ سے پولیس کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں