سرگودھا سے پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروانے والوں کی تعداد 250 ہوگئی

سرگودھا(صباح نیوز)ضلع سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروانے والوں کی تعداد 250 ہوگئی،آج شام 4 بجے تک کاغذات جمع کروانے کا آخری دن ہے، سب سے زیادہ درخواستیں حلقہ پی پی 76 سے 39اور سب سے کم حلقہ پی پی 74 جمع کروائی گئی ہیں الیکشن کمیشن کے زرائع مطابق ضلع سرگودھا کی 10 نشتوں کیلئے اب تک 250 سیاسی اور آزاد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں ،حلقہ پی پی 72 سے 16, حلقہ پی پی 73 سے 26,حلقہ پی پی 74 سے 19,حلقہ پی پی 75 سے 13,حلقہ پی پی 76 سرگودھا شہر سے 39, حلقہ پی پی 77 سرگودھا کینٹ سے 28,حلقہ پی پی 78 سے 34, حلقہ پی پی 79 سے 20,حلقہ پی پی 80 سے 26 اور حلقہ پی پی 81 سے 29 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں سب سے زیادہ کاغذات حلقہ پی پی 76 سرگودھا شہر سے 39 اور سب سے کم حلقہ پی پی 74 سے 13 درخواستیں جمع ہوئی ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں