ڈونلڈ ٹرمپ بھی تحائف چھپا گئے، گرفتاری کے خدشے پر کارکنوں کو احتجاج کی کال

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منگل کو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا۔ علاوہ ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔ یہ رپورٹ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاو¿س نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توشہ خانے سے تحائف غائب کرنے کی تحقیقات شروع۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تحائف ٹرمپ ،ان کی بیوی میلانیا، ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد کشنر کو دیے گئے ، بعد میں ان تحائف کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا لیکن ان کو امریکی قانون کے مطابق ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں