گوادر بندرگاہ پر دو بڑے بحری جہاز روس سے گندم لیکر پہنچ گئے

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر بندرگاہ پر دو بڑے بحری جہاز روس سے گندم لیکر پہنچ گئے۔گوادر بندر گاہ پر اب تک چار جہازوں کے ذریعے ڈیڈ لاکھ ٹن کے قریب گندم پنچ چکی ہے، اس سے قبل دو بحری جہاز گوادر پہنچ کر گندم اتار کر چلے گئے، ملک کے مختلف صوبوں میں گندم کی ترسیل کا عمل زور و زور سے جاری ۔تفصیلات کے مطابق گوادر بندرگاہ پر مزید دو بڑے بحری جہاز روس سے گندم لیکر پہنچ گئے، دونوں بحری جہازوں میں 50 ہزار ٹن گندم ہے اس سے پہلے بھی روس سے تین سے چار جہاز آ کے تھے۔ جبکہ مزید چار لاکھ ٹن گندم بھی گوادر پورٹ پر آئے گی۔واضح رہے چیئرمین گوادر بندرگاہ پسند خان بلیدی نے جب سے چارج سنبھالا تو ان کی کوششوں سے حکومتِ پاکستان نے ملکی گندم کی کمی کو پورا کرانے کے لیے گوادر پورٹ سے گندم درآمد کرا رہے ہیں، اب تک چار جہاز گندم لے گوادر پہنچ گئے اس قبل دو بحری جہاز گوادر پہنچ کر گندم اتار کر چلے گئے، مزید بحری جہاز گندم لے کر پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں