پی ڈی ایم پرامپورٹڈ حکومت کا الزام لگانے والا بہروپیا در اصل کس کیلئے کام کر رہا ہے ؟سعد رفیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پرامپورٹڈ حکومت کا الزام لگانے والا بہروپیا در اصل کس کیلئے کام کر رہا ہے ؟امریکہ میں لابنگ کیلئے ہر ماہ لاکھوں ڈالر کون دیتاہے ؟عمران کو ممنوعہ فارن فنڈنگ ابتک کیوں مل رہی ہے ؟پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر کے سپر پاورز کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں ؟ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے جمعرات کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سب عوامل ملا کر دیکھیں تو اس میں عقل والوں اور اہل نظر کیلئے نشانیاںہیں۔ اسی لئے کہتا ہوں کپتان پر شیاطین اترتے ہیں !اب بھی وقت ہے توبہ کرلیں ،اپنے وطن کا بھلا سوچیں اقتدارآتا جاتا ہے ،اقتدار کیلئے اغیار کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے پاکستان کیلئے کام کریں !یہ امریکہ میں لاکھوں ڈالرخرچ کر کے ہائر کی گئی لابنگ کمپنیوں کاجادو ہے یاپاکستان کیخلاف کسی عالمی سازش کا نیاپارٹ ؟امریکی بغل بچہ زلمے خلیل زاد اور دیگر امریکی سینیٹرزوحکام عمران کی حمایت میں یکایک کیوں بولنے لگے؟ہرشرط کی تکمیل کے بعدآئی ایم ایف کی نئی شرط کیوں آ جاتی ہے؟اپنے ایک اورٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر عوام کی ہمددردیاں جیتنے ،اپنے حامیوں کو غصہ دلانے یا ریاستی اداروں کو دفاعی پوزیشن میں لانے کیلئے عمران صاحب کا اپنے قتل کی سازش کا بیانیہ بنانا نہایت خطرناک کھیل ہے لیکن اگر ایسا نہیں تو یہ اور زیادہ خوفناک بات ہے ،مطلب عمران خان خطرناک اندرونی دشمنوں کے گھیرے میںہیں جوقتل کی سازشی تھیوری پیش کر کے انہیں اور انکے مخالفین کوکسی بڑے جال میں پھنسا رہے ہیں، سیاسی اختلاف کے باوصف ہم سب انکی سلامتی کے خواہاں ہیں ۔ معاملات کی شدھ بدھ رکھنے والا کوئی ذی شعورانکے پیش کردہ قتل پلان کوتسلیم نہیں کرتا۔ پی ٹی آئی قیادت کوحقیقت پسندی اور باریک بینی سے وزیر آباد حملے کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ عمران نیازی اگر واقعی اپنی سلامتی بارے فکر مندہیں تو خوف کیساتھ وقت گزارنے کی بجائے پورے اعتماد کیساتھ حکومت سے اپنی سلامتی بارے بات کریں تاکہ ان خدشات کا تدارک کیا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں