خفیہ دستاویزات افشا کرنے پر پاسداران انقلاب کے 3 کمانڈر گرفتار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے دفاتر کے انٹیلی جنس پروٹیکشن یونٹ نے مبینہ طور پر خفیہ دستاویزات افشا کرنے کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی ہے۔ یہ گرفتاریاں ایران انٹرنیشنل اور دیگر کی جانب سے خامنہ ای کے ساتھ آئی آر جی سی کے کمانڈروں کی ملاقات کی خفیہ دستاویزات شائع کرنے کے بعد ہوئی ہیں جس میں اعلیٰ حکام نے حالیہ مظاہروں کے دوران پاسداران انقلاب (IRGC) کی صفوں میں وفاداری ختم ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ آزادی ٹیلی گرام چینل کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سیکیورٹی ایجنٹ بھی ایسے لوگوں کی تلاش میں ہیں جنہوں نے دستاویز کو لیک کرنے میں کردار ادا کیا۔ ایران انٹرنیشنل نے پیر کے روز 44 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز کی ایک کاپی شائع کی ہے جس میں 45 IRGC کمانڈروں اور علماءکے 3 جنوری کے اجلاس میں کیے گئے تبصروں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ حکومت مخالف مظاہروں میں 22 سالہ ماہا امینی کی ‘اخلاقی پولیس’ کی حراست میں موت کے بعد تین ماہ سے زیادہ عرصے میں ہوئی تھی اور تیزی سے ملک بھر میں پھیل گئی تھی۔ میٹنگ کے شرکاءمیں IRGC کے اعلیٰ افسران جیسے کہ IRGC کے خاتم الانبیاءسینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد شامل تھے۔ راشد نے خامنہ ای کو بتایا کہ مظاہروں کے شروع ہونے کے بعد سے بڑی بے اعتنائی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں خامنہ ای کی رہائش گاہ سمیت تہران میں مخصوص اہداف پر گولہ باری کرنے کے لیے توپ خانے کے استعمال کے منصوبے کو ترک کردیا گیا ہے۔ انکشاف شدہ دستاویز کی بنیاد پر، آئی آر جی سی کے کمانڈروں کی ایک بڑی تعداد نے میٹنگ میں کہا کہ ملک شدید اقتصادی مسائل کا شکار ہے اور انہیں حل کرنا صدر ابراہیم رئیسی کے اختیار سے باہر ہے۔ ان کے مطابق، ملک گیر مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والوں میں آئی آر جی سی کے بہت سے اہلکاروں کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں