صحبت پور 70 سال سے سرکاری ہسپتال سے محروم، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں

مانجھی پور : ضلع صحبت پور میں 70 سال سے آباد لوگ اچھے سرکاری ہسپتال سے محروم ہیں شاید اچھا ہسپتال ہوتا تو کوئی غریب لاچار بے بس اپنا صحیح طریقے سے علاج کروا سکتا لیکن سہولیات کا فقدان ہے، تحصیل مانجھی پور میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہیں، ہر گھر میں دو سے تین افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریض اور شوگر کے ہر گھر میں ایک سے دو مریض ہیں، اس کے علاوہ کینسر کے مریض بھی پائے جاتے ہیں محکمہ صحت کو ان امراض کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لیکن کرنے سے قاصر ہیں ضلع صحبت پور میں مختلف مقامات پر بی ایچ یوز ہسپتال قائم ہیں لیکن ان میں سہولیات نہیں ہیں بمشکل ان ہسپتالوں میں پیناڈول کی گولی ملے مہنگائی اور غربت کی وجہ سے لوگ مختلف موذی امراض میں مبتلا مریض مسلسل مہنوں بھر گھر میں بستر پر لاعلاج پڑے رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ان امراض کی وجہ سے کئی انسانی جانیں ضیاع ہوئیں ہیں اگر ضلع صحبت پور میں اچھا خاصہ ہسپتال ہوتا تو غریب لوگ اپنا علاج وقت پر کرواتے شاید کسی غریب کا جان بچ سکتا امیر لوگ تو اپنا علاج امریکہ برطانیہ کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھی کروا سکتے ہیں آج بھی سینکڑوں کی تعداد میں غریب یتیم نادار لوگ مختلف موذی امراض میں مبتلا بستر پر زندگی و موت کے کشمکش میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو علاج کیلئے حکومتی امداد کے منتظر ہیں اس سلسلے میں علاقائی عوام نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے موذی امراض کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانیں ضیاع نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں