اوتھل، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسر کی غریب خواتین سے بدتمیزی

اوتھل : اوتھل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں عبدالصمد نامی تعینات آفیسر کی بی آئی ایس پی کے پیسے وصول کرنے آنے والی غریب خواتین سے بدتمیزی،ہتک آمیز رویہ، خواتین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات عبدالصمد نامی آفیسر کی بی آئی ایس پی کے پیسے وصول کرنے آنے والی غریب خواتین سے بدتمیزی اور ہتک آمیز رویہ پرخواتین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے خواتین نے صحافیوں کو بتایا کہ اس شخص کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو شکایت دینے جب ہم ڈی سی آفس پہنچی تو وہاں پر بھی ہمیں ملاقات کرنے سے روک دیا گیا خواتین نے بینظیر انکم سپورٹ کے بست و کشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعینات عبدالصمد نامی آفیسر کے خلاف خواتین سے بدتمیزی اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر فوری نوٹس لے کر اخلاق سے عاری شخص کا فوری تبادلہ کیا جائے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔جبکہ اس کی جگہ کسی بااخلاق اور فرض شناس آفیسر تعینات کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں