دمشق، اسرائیلی میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں مبینہ اسرائیلی میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریبا 1 بج کر 20 منٹ پر اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے متعدد میزائلوں سے فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق شہر کے آس پاس کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاع نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا اور میزائلوں کو روکا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا۔ جارحیت کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے جب کہ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں