کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی سفارتخانہ

کوئٹہ (یو این اے) ایرانی سفارت خانے نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارت خانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا اور دعا گو ہے۔ایرانی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تخریب کاری دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے، اور تخریب کاری کے اس طاعون کے خلاف جنگ میں دو مسلم ممالک نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مضبوط کرنے سے تخریب کار گروہوں کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آج پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں ایرانی علاقے سے پیٹرولنگ پر مامور اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی، جس سے 4 سیکیورٹی اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں