غربت کے ستائے عوام کو مفت آٹا مہیا کرنے کے منصوبے میں بھی کرپشن، قانونی کارروائی شروع

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں مفت آٹے کی تقسیم میں کرپشن کا معاملہ سامنے آنے پر ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔منافع خور مافیا نے غربت کے ستائے عوام کو آٹا مہیا کرنے کے منصوبے میں بھی کرپشن کا موقع نہ جانے دیا، خیبرپختونخوا میں درجنوں ڈیلرز کیخلاف تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا۔ متعلقہ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ فی الحال 20 ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔خیبرپختوںخوا کے مختلف علاقوں میں آٹا تقسیم کے دوران مختلف افراد ہلاک ہونے کے واقعات سامنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں