پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوامیں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا(کے پی)میں انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سابق اسپیکرکے پی مشتاق غنی نے درخواست بیرسٹرگوہرکی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنرکے پی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔درخواست میں کہا گیاکہ گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا اور بعد میں مکرگئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، سپریم کورٹ گورنرکے پی کو انتخابات کی تاریخ کا حکم دے۔
Load/Hide Comments


