انڈیا کی بجائے بھارت نام رکھنے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست خارج

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے انڈیا کی جگہ بھارت نام رکھنیکے لیے دائر کی گئی عرضی خارج کردی۔عدالت عظمی نے یہ دلیل بھی مسترد کردی کہ لفظ انڈیا میں غلامی کی جھلک ملتی ہے جب کہ بھارت کے شبد سے قوم پرستی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔دہلی کے ایک رہائشی نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں گذارش کی تھی کہ بھارتی آئین کی دفعہ 1میں ترمیم کے لیے مناسب قدم اٹھاتے ہوئے لفظانڈیا کو ہٹاکر ملک کو بھارت یا ہندوستان کہنے کی وفاقی حکومت کو ہدایت دی جائے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایسا نہیں کرسکے۔ آئین میں تو انڈیا پہلے سے ہی بھارت ہے۔سپریم کورٹ نے گوکہ عرضی مسترد کردی تاہم عرضی گذار کو حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور بالخصوص وزارت داخلہ، جو ناموں کو تبدیلی کرنے کی مجاز ہے، سے رابطہ کرنے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں