مفتی عبدالشکور درویش صفت مرد قلندر تھے،سعد رفیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور درویش صفت مرد قلندر تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ مفتی عبدالشکور درویش صفت مرد ِ قلندر تھے،انکی رحلت ہم سب کیلئے خصوصا انکے اہل خانہ ،اہل علاقہ اور جماعتی ساتھیوں کیلئے سانحہ عظیم ہے۔انہوںنے کہا کہ اقامت دین اورعوام کی خدمت کیلئے وہ ہمہ وقت سرگرم رہے ،خدا مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔
Load/Hide Comments


