صدر سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کے اعلامیہ کو مسترد کردیا
اسلام آباد :صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے پاکستان بار کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار میں دو گروپس ہیں، ہم آئین، قانون اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان بار کے اجلاس میں الزام لگایا گیا ہم کسی جماعت کے ترجمان ہیں جو سراسر غلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بار کا ایک گروپ کسی سیاسی جماعت کیلئے کام کر رہا ہے اور گزشتہ سال اسی سیاسی جماعت کے مقدمات فائل کئے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ سپریم کورٹ اور آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


