بلاول بھٹو کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے تصدیق کی تھی۔ پاکستان اور بھارت دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔
Load/Hide Comments


