بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروۓ کار لا ۓ جا رہے ہیں،جام کمال کی جنرل عاصم سلیم سے ملاقات

اسلا م آباد ۔ووزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے مشیر براۓ اطلاعات لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیااس موقع پر وزیراعلئ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیۓ تمام وسائل بروۓ کار لا ۓ جا رہے ہیں جسکے لیۓ وفاقی حکومت کا تعاون بھی ناگزیر ہے وزیراعظم عمران خان سے انتہائ مفید ملاقات ہوئ ہے جنہوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیۓ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعلئ نے کہا کہ نئ سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گاعاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ترجیح دیۓ جانے کے حق میں ہیں بلوچستان ملک کا سب بڑا اور جغرافیائ و معدنی وسائل کے حوالے سے اہم صوبہ ہے انہوں نے بلوچستان میں خدمات سر انجام دیں ہیں اس سے انہیں خصوصی انسیت ہے اور وہ صوبے کی ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ قومی میڈیا میں بلوچستان کی کوریج میں اضافہ کے لیۓ کردار ادا کریں گے ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں