سانحہ ڈنک کیخلاف تونسہ شریف میں 7 جون کو احتجاجی مظاہر کیا جائیگا

برمش یکجہتی کمیٹی تونسہ شریف کے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ ڈنک کے انسانیت سوز واقعے کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیے گئے. مشرقی بلوچ خطوں میں اس درندگی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے. ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف، راجن پور کے بلوچ اس واقعے کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسکے خلاف ملکی و عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے برمش بلوچ کو انصاف دلانے کےلیے بروز اتوار، 7جون 2020،بوقت دس بجے کلمہ چوک تونسہ شریف میں احتجاج ریکارڈ کروائیں گے. یاد رہے ڈنک میں ایک بلوچ خاتون کو گھر میں گھس کر شہید کردیا گیا جبکہ ان کی معصوم بچی کو گولی مار کر شدید زخمی کیا گیا. تونسہ شریف اور ملحقہ علاقوں کے تمام انسان دوست افراد سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے.
نوٹ:- کرونا کے پیش نظر تمام دوستوں سے التماس ہے کہ وہ مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں گے. مزید برآں مناسب فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں