حساس اداروں کو احساس ہے اب سیاست کا نہیں ریاست کا مسئلہ پیدا ہو گیا، شیخ رشید
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کاوقت بدلنابھی ایک مزیددن ضائع کرنے کے مترادف ہے جب نیت خراب ہوتوبدنیتی کے فیصلے کئے جاتے ہیں بھائی وزیراعظم ہوتونوازشریف کوآنے سے کون روک رہاہے، ہنگامی بنیادوں پرمحکمہ اوقاف نے4تاریخ کولاہور میں لال حویلی کاکیس لگایاہے، پہلے ہی کہہ چکاہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائے گاآرہوگایاپارہوگا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کواحساس ہے اب سیاست کانہیں ریاست کامسئلہ پیداہوگیاہے موجودہ حکومت کی ہرشعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی۔خاقان عباسی کاآٹے میں20ارب روپے غبن کے الزام کاوزیراعظم تحقیات کاحکم دے،آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے، دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑارہے فیصلہ ہوناچاہیے بکتربندگاڑیاں کس کے حکم پرگھروں کے دروازے توڑتی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کونشانہ بنارہی ہے عدلیہ جیتے گی ،آئین اورقانون جیتے گا الیکشن ہو کررہیں گے بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں۔(ن) لیگ مذاکرات پربھی انتشار کاشکار ہے، آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے۔


