فاشسٹ حکمرانوں کو فیصلے لکھوانے کی عادت پڑی ہوئی ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکمرانوں کو فیصلے لکھوانے کی عادت پڑی ہوئی ہیں، حکومت کو سپریم کورٹ نہیں بلکہ شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں فاشسٹ حکمران مسلط ہیں، ان کو فیصلے لکھوانے کی عادت پڑی ہوئی ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتِ حال حکومت کی مرہونِ منت ہے، ملک کے مشکلات کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا بس چلے تو ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دے، حکومت شکست کے خوف سے بھاگ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں