عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی کارکنان کور کمانڈر ہاﺅس لاہور کے اندر گھس گئے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج، کارکنان نے جی ایچ کیو پہنچنے کی کال دیدی۔ ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کرتے ہوئے کور کمانڈرز ہاﺅس پہنچ گئے۔ ملتان میں کارکنان کا کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر شدید احتجاج۔ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کور کمانڈر ہاﺅس کے اندر گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ پشاور کینٹ میں چاغی کے ماڈل کو نذر آتش کردیا گیا۔ پی ٹی آئی قیادت کا ملک بھر میں کارکن کو احتجاج کی کال دیدی ہے۔ قیادت نے کارکنان کو جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں