بی این پی کے اقلیتی رکن اسمبلی سمیت3افراد حملے میں زخمی

کوئٹہ: بی این پی کے اقلیتی رکن ٹائٹس جانسن پر حملہ3افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، بی این پی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقلیتی رکن اسمبلی ٹائٹس جانسن پر مبینہ طور پر حکومتی اقلیتی رکن کے حمایتوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایم پی اے ٹائٹس جانسن بھائی سمیت3افراد زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق ٹائٹس جانسن کرسچن کالونی سمنگلی روڈ سے سروے مکمل کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر حکومتی اقلیتی رکن اسمبلی کے حمایتوں نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایم پی اے سمیت 3افراد زخمی ہوئے بھائی کو شدید چوٹیں آنے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں