پنجاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔حکام نے بتایا کہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اورگوجرنوالامیں کی گئیں، اور اس دوران سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان نامی مشتبہ افرا کو گرفتار کیا گیا، چاروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔حکام سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد سے بارودی مواد،اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار 5 سے زائد افراد سے پوچھ کچھ بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں