سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، کالعدم تنظیم کے 7 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تخریب کاری کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے7 مشتبہ افرادگرفتار کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرنوالا سمیت 4 شہروں سے 7 مشتبہ افرادگرفتار کیے گئے ہیں، مشتبہ افرادکو ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی،گوجرانوالا اور ساہیوال سے گرفتارکیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افرادحساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانیکا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ افرادمیں شیر محمد، عبدالخالق ، اکرام اللہ ، نجیب اللہ شامل ہیں ،حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 472 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے اور آٹھ ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کے دوران 75 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے ۔


