بجٹ سے متعلق مشاورت جاری، صحت اور تعلیم کو ترجیح دینگے، ظہور بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال برائے 2020-21ء کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت جاری ہے امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ بلوچستان کاآئندہ مالی سال کا بجٹ رواں ماں 18جون کو پیش کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان بجٹ 2020-21کی تیاریاں جاری ہے بلکہ یہ بھی امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ18جون کو پیش کیاجائے گا جس میں غیرترقیاتی مد میں 320ارب جبکہ ترقیاتی مد میں 110ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز شامل ہیں،اس سلسلے میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کاکہناہے کہ بلوچستان کے بجٹ کے حوالے تیاریاں زروشور سے جاری ہے،بجٹ میں صحت اور تعلیم کو ترجیح دی جائے گی بلکہ بجٹ کے حوالے سے اجلاس بھی ہوگا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مخلوط اتحادی حکومت ہے اس سلسلے میں تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں