سپیکروڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کیچ میں فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکرنے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے شہدا کے اہلخانہ سے سے تعزیت کا اظہارکیا ۔سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔انہوںنے کہا کہ پوری قوم تخریب کاری کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، راجہ پرویز اشرف و زاہد اکرم درانی نے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں