بلوچستان میں کسی بھی ملکی اور غیر ملکی شخص کو تلور یا دیگر پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میںکسی بھی ملکی اور غیر ملکی شخص کو تلور سمیت دیگر پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی یو این چارٹر اور بلوچستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے بلوچستان کی سرزمین تلور آئبیکس اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کے لیئے ممنوع قرار دیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنر وں اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے افسران و اہلکاران پر جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جس علاقے میں پرندوں اور جانوروں کے شکار کی اطلاع ملی اس ضلع کے ڈی سی اور متعلقہ عملہ کے خلاف کاروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ قومی زمہ داری عوام بھی جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنی زمہ داری ادا کریں۔۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کاروبار کی غرض سے نایاب پرندے پکڑنے اور انہیں دکانوں اور گھروں میں رکھنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن کیاجائے بلوچستان کو جنگلی حیات کے لئے محفوظ خطہ بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں