بلوچستان، کورونا سے ایک روز میں 7اموات، 243نئے کیسز سامنے آگئے

کوئٹہ:بلوچستان کے 11اضلاع میں کورونا وائرس کے 243 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبہ میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد 731 ہوگئی ہے 7 افراد کورونا وائرس کے جاں بحق ہوگئے صوبہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے ترجمان محکمہ صحت بلوچستان وسیم بیگ کے مطابق بلوچستان میں 243 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 31 ہوگئی گزشتہ روز 7 افراد جاں بحق ہوگئے صوبہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے جبکہ 57 مشتبہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 83 فیصد قلعہ عبداللہ میں 2 فیصد پشین میں 2 فیصد مستونگ 1.7 لسبیلہ میں ایک اور قلعہ سیف اللہ میں ایک فیصد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 54 فیصد ایکٹو 34 فیصد صحت یاب جبکہ 2 فیصد جاں بحق ہوچکے ہیں اس وقت بلوچستان میں 19 سو افراد مختلف قرنطینہ سینٹر میں کورنٹائن ہیں جن میں تفتان میں 266‘ جعفرآباد میں 518‘ پشین میں 290‘ قلعہ سیف اللہ میں 135‘ لسبیلہ میں 204 اور صحبت پور میں 55 افراد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں