ویتنام میں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملہ، متعدد افراد ہلاک
ہنوئی (این این آئی) ویتنام میں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح ویتنام کے علاقے سینٹرل ہائی لینڈز میں پیش آیا جہاں قائم 2 پولیس اسٹیشنز پر حملہ کیا گیا۔حملے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار سمیت عام شہری بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔تاہم انتظامیہ نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو منظر عام پر لانے سے گریز کیا ۔ ویتنامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیس ہیڈ کاٹرز پر حملوں میں ملوث 6 حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔حملوں آوروں کی شناخت کے حوالے سے بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


