کراچی، پولیس مقابلے میں دو ڈکیت ہلاک، فائرنگ سے راہگیر زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق نصرت بھٹو کالونی میں پولیس پارٹی اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 2 ملزمان مارے گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو سر پر گولی لگی، زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان عبداللہ کالج کے قریب شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں