توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا
راولپنڈی (انتخاب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون دن 11بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے اور انہوں نے 58 تحائف حاصل کیے جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے۔
Load/Hide Comments


