بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپر یشن سینٹر نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک صوبوں میں آکسیجن سہولیات کے ساتھ ایک ہزار بیڈز دیے جائیں گے۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے لئے ضرورت پڑنے پر یہ بیڈز استعمال کیے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق صوبوں کو اضافی 250 وینٹی لیٹرز دیے گئے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کے لئے 379 بیڈز دستیاب ہیں،آزاد کشمیر میں آکسیجن سہولیات کے ساتھ 68 بیڈز، 43 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،آزاد کشمیر میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔ این سی اوسی کے مطابق بلوچستان میں کورونا مریضوں کے لئے 2148 بیڈز دستیاب ہیں،بلوچستان میں آکسیجن سہولیات کے ساتھ 68 بیڈز، 29 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض تاحال وینٹی لیٹر پر نہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا مریضوں کے لئے151 بیڈز، 43 آکسیجن بیڈز، 28 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،گلگت میں بھی کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 520 بیڈز، 262 آکسیجن بیڈز، 94 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،اسلام آباد میں کورونا کے 10 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 5110 بیڈز، 628 آکسیجن بیڈز، 313 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،خیبر پختونخوا میں کورونا کے 70 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں 9276 بیڈز، 3509 آکسیجن بیڈز، 387 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،پنجاب میں کورونا کے 159 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں،سندھ میں 8094 بیڈز، 548 آکسیجن بیڈز، 304 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،سندھ میں کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں