متوازی افغان حکومت کے شدید مخالف ہیں، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن:امریکا نے افغانستان میں دو متوازی حکومتوں کی مذمت کردی، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ افغانستان میں متوازی حکومت کے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن اور اس کے مستقبل کے لئے جامع حکومت اور متحدہ افغانستان ہماری ترجیح ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے عبداللّٰہ عبداللّٰہ یا اشرف غنی کا نام نہیں لیا۔ امریکا نے اشرف غنی کو مبارکباد دی اور نہ انتخابی نتائج پر کوئی تبصرہ کیا ہے، لیکن بیان میں ”صدر غنی“کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدارتی محل میں اشرف غنی اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ کی الگ الگ حلف برداری کی تقریب ہوئی، عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے اشرف غنی کو صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے خود بھی صدر کا حلف اٹھالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں