کورونا، بلوچستان میں 304نئے کیسز، اموات 73ہوگئیں

کوئٹہ:بلوچستان میں کوروناوائرس کے 304نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد7335جبکہ مزید4افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ گزشتہ ہفتے میں ہونے والی مزید 7اموات کورونا وائرس سے ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے ابتک ہونے والی اموات کی تعداد 73ہوگئی ہے جبکہ مزید304کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد7335ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں مزید 1025جس کے بعد صوبے میں کئے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد34152 جن میں سے26818افرادمیں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 450کے نتائج آنے باقی ہیں جبکہ بلوچستان میں مزید134افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد2596ہے رپورٹ کے مطابق صوبے کے33میں سے 30اضلاع کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں مقامی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح97فیصد ہے جن میں سے کوئٹہ سے 5906،پشین میں 140،قلعہ عبداللہ145،جعفرآبادمیں 184،مستونگ میں 129،خضدار میں 96،لسبیلہ میں 79،قلعہ سیف اللہ میں 73،قلات میں 40،کیچ میں 22،چاغی میں 50،لورالائی میں 74کیس رپورٹ ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں