برطانوی مسافرطیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر حادثے کا شکار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی برٹش ایئرویز کی سنگا پور سے لندن جانے والا مسافر طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا اس دوران عملے کے 5 رکن اور دو مسافر شدید زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر مسافر بردار طیارہ بری طرح ہچکولے کھا رہا تھا۔ کبھی 5 فٹ نیچے گرنے لگتا اور کبھی 10 فٹ اوپر جانے لگتا۔ ایسا ہوا کے کم دباؤ کے باعث ہو رہا تھا۔پائلٹ نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور طیارے کو واپس سنگا پور لے آیا جہاں عملے کے 5 رکن اور دو مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایک زخمی کا ٹخنا ٹوٹ گیا جب کہ دوسرے کے کمر اور تیسرے کے کولہے میں فریکچر ہوا۔شدید جھٹکوں کے دوران سیٹ بیلٹ مضبوطی سے باندھنے کی وجہ سے مسافروں کے کمر پر زخم آئے۔ ہوٹل میں چند گھنٹے قیام کے بعد مسافروں کو دوسری پرواز سے روانہ کردیا گیا۔برٹش ایئرویز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ طیارے کو ہوا کے دباؤ کی تبدیلی کے باعث شدید ہچکولوں کی حالت سے گزرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں