دنبا بھر میں صرف انٹارکٹکا کورنا سے محفوظ خطہ

واشنگٹن:ماہرین نے دنیا میں صرف انٹارکٹکا کو کورنا وائرس سے اب تک محفوظ خطہ قرار دیا ہے، اس وائرس سے یورپ میں اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں ایک ہی دن میں اس نے مزید 97 افراد کی جان لے لی۔ان ہلاکتوں کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 463 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے مزید ایک ہزار 797 مریض سامنے آ گئے ہیں۔میڈیاپورٹس کے مطابق اٹلی کے وزیرِ اعظم نے پورے ملک کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کر دیا، اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس کے بعد اٹلی کرونا کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے والا پہلاملک بن گیا ہے۔کورونا وائرس 115 ملکوں میں پھیل چکا ہے، ماہرین کے مطابق اس وقت کرہ ارض پر صرف انٹارکٹکا وہ خطہ ہے جہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے نہیں آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں