پاکستان تخریب کار گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے، امریکا
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے رہیں گے،امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں تخریب کار گروہوں سے نمٹنے کا عزم قائم رکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کئی برسوں تک پاکستانی عوام تخریب کاری سے بہت متاثر ہوئی، مانتے ہیں کہ پاکستان نے انسداد تخریب کار کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں،میتھو ملر کا کہنا تھا بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر سیز فائر جاری رکھیں،ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چاہتے ہیں پاکستان تمام تخریب کار گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے، ان گروہوں میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، جو 2023کے انسداد تخریب کاری کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا،بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش اٹھاتے رہتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔


