امریکہ کی سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین کی جانب سے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگانے کی مذمت

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے امرکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین کی جانب سے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگانے کی مذمت کی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک ٹویٹ میں بھارت سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے سکھ کمیونٹی کے افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کو مجرمانہ جرم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے میں مبینہ توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے۔ امریکا میں سفارتی سہولیات یا غیر ملکی سفارت کاروں کے خلاف توڑ پھوڑ یا تشدد ایک مجرمانہ جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں