اپوزیشن اراکین کا بجٹ تقریر کے دوران زبردست احتجاج، بجٹ نامنظور کے نعرے

اپوزیشن اراکین کھڑے ہوکر ڈیسک بجاتے رہے، سرکاری ٹیلی وژن نے احتجاج کو نظرانداز کردیا.حکومتی نمائندوں کا بھی اپوزیشن کے عوامی مطالبات سننے سے انکار.بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان عوامی مطالبات پر مبنی پلے کارڈز لے کر ایوان میں بیٹھ گئے.
ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ زراعت برباد، کسان بدحال کیوں؟ .کورونا عام فلو نہیں ہے، دھاندلی زدہ حکومت منظور نہیں، اپوزیشن کے پلے کارڈز کا متن
سماجی رابطے پر پی پی کی آفیشل سایٹ کے مطابق سرکاری ٹیلی وژن نے عوام کی ترجمانی کرنے والے اپوزیشن اراکین کے احتجاج کو نظر انداز کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں